ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نیشنل ہائی وے 66 کےتین مقامات پرجنوری کے آخر تک ٹول وصولی کاہوگا آغاز

نیشنل ہائی وے 66 کےتین مقامات پرجنوری کے آخر تک ٹول وصولی کاہوگا آغاز

Mon, 09 Jan 2017 12:05:47  SO Admin   S.O. News Service
منگلورو 8؍جنوری (ایس او نیوز) کیرالہ کے بارڈر سے شروع ہوکر کرناٹکا سے گزرتے ہوئے گوا سے جڑنے والے نیشنل ہائی وے 66کی توسیع کے ساتھ ٹول پلازہ بھی تعمیر ہوتے جارہے ہیں۔ اب پتہ چلا ہے اس ماہ کے آخر تک تلپاڈی ، ہیجماڈی اور ساستھان جیسے تین مقامات پر فور لین سیکشن میں ٹول وصول کرنے کا آغاز ہوگا ۔ اس ضمن میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹیز آف انڈیاNHAIنے ہائی وے توسیع کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو گرین سگنل دے دیا ہے اور ٹول پلازہ پر مختلف گاڑیوں کے لئے ٹول کے بورڈ آویزاں کیے جارہے ہیں۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر سیمسن وجئے نے بتایا کہ دو ہفتے پہلے عوام کی معلومات کے لئے ٹول کا نرخ اخباروں میں شائع کیا جائے گا۔ پھر اس کے بعد ٹول کی وصولی شروع ہوگی۔مسٹرسیمسن نے کہا کہ جس جگہ بھی 75%کام مکمل ہوا ہے وہاں پر قانونی طور پر ہمیں ٹول وصول کرنے کی اجازت ہے۔ لہذا تلماڈی سے کنداپور تک 90کلو میٹر کے فاصلے میں فور لین کاکام تقریباً مکمل ہوچکا ہے اس لئے اس راستے پر ٹول وصولی شروع کی جارہی ہے۔ 

Share: